Advertisement

دانیہ ملک کیخلاف درخواست دینے کے بعد عامر لیاقت کی بیٹی کا اہم بیان جاری

مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل میں درخواست جمع کرادی ہے۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ آج ہم دانیہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے جارہے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد دعا عامر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، “ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے، ہم نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ دانیہ ملک کے خلاف کیس دائر کریں گے۔”

دعا کا مزید کہنا تھا کہ “اب چونکہ وہ بیوی بن کر پوسٹ مارٹم کے کیس میں کودی ہے, اسی لیے ہمیں فوری ایکشن لینا پڑا، ہمیں امید ہے کہ ایف آئی اے ایکشن لے گا اور اسے گرفتار کرے گا، ہم نے تمام ثبوت مہیا کردیے ہیں۔”

عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ “میں آپ سب سے یہی چاہتی ہوں کہ ہمیں دانیہ کے کیس میں وہی سپورٹ دیں جو اب تک دیتے آئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ “ایف آئی اے نے اطمینان دلایا ہے وہ دانیہ کے خلاف تحقیقات کریں گے اور ایکشن لیں گے۔”

قبل ازیں، عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت میں اپنے مرحوم شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے عامر لیاقت کی جائیداد پر حق ظاہر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version