بین ایفلک کی ایکوامین کے سیکوئل میں بطورِ بیٹ مین واپسی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیسن موموا نے بین ایفلک کی ایکوامین کے سیکوئل میں بطورِ بیٹ مین واپسی کا عندیہ دے دیا۔
جیسن موموا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بین ایفلک بھی ان کے ساتھ ایکوا مین کے سیکوئل میں بیٹ مین کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم میں جیسن موموا ایک مرتبہ پھر ایکوامین کا مرکزی کردارنبھائیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک کے ساتھ ایمبر ہرڈ، ولیم ڈفو، پیٹرک ولسن، ڈولف لنڈگرین، یحییٰ عبدالمتین اور دیگر بھی شامل ہوں گے۔
فلم ایکوامین کے سیکوئل کی بہت سی اہم باتوں پر شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے پردہ رکھا گیا ہے جبکہ شائقین بھی فلم کے سیکوئل کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فلم دو سال کی تاخیر کے بعد 17 مارچ 2023 کو امریکہ کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News