Advertisement

سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوئی یا نہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نے پتا لگا لیا

پاکستان کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

سجل علی ایک بار پھر سنگل ہیں کیونکہ ان کی سابق شوہر احد رضا میر کے ساتھ طلاق طے پا گئی ہے اور اس جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

حال ہی میں سجل علی نے شہریار منور کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کیا اور ایک انٹرویو بھی دیا۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اب بھی محبت کے معنی تلاش کر رہی ہوں، میرے پاس ابھی تک کوئی جواب نہیں ہے۔

اداکارہ کے اس بیان پر لوگوں نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔

دوسری جانب کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

اس بات کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی نے بھی کی تھی اور کچھ دن بعد سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد نے اداکارہ کی چند تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کی تھیں۔

تاہم اب دونوں اداکاروں اداکارہ سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد چند اداکاروں نے بھی صارفین سے اپیل کی تھی کہ احد اور سجل مشکل میں ہیں لہذا اُن کی زندگی پر زیادہ بیان بازی یا تبصرے نہ کریں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version