Advertisement

مداح کی انتہائی شرمناک حرکت، سونم کپور کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بہت جلد ماں کے عظیم ترین مرتبے پر فائز ہونے والی ہیں۔

اداکارہ نے رواں سال مارچ میں سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کیا اور اس کے بعد سے وہ اپنے بڑھتے ہوئے بیبی بمپ اور حاملہ ہونے کے بعد چہرے پر آنے والی رونق کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

سونم کے اگلے دو مہینوں میں اپنے بچے کا استقبال کرنے کی توقع کر رہی ہیں، لیکن ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ایک نومولود بچہ گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہسپتال میں ایک بچے کو اپنے سینے سے لگائے سونم کی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

Advertisement

اگر آپ بھی حیران ہیں کہ سونم نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے، تو ذرا ٹھہریں، کیونکہ یہ وائرل تصویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ وائرل ہونے والی اس تصویر کو مداح نے فوٹوشاپ کیا ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دریں اثنا خوبصورت اداکارہ، جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بہت متحرک ہیں، اپنے حاملہ ایام کی خوبصورت جھلکیاں شئیر کرتی رہتی ہیں۔

برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد سونم کپور اور آنند آہوجا نے 8 مئی 2018 کو شادی کی، اپنے متعلقہ انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک میٹھی پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

پروفیشنل فرنٹ پر سونم کپور تقریباً تین سال سے سلور اسکرین سے دور ہیں۔ وہ آخری بار دولکر سلمان کے ساتھ 2019 کی فلم دی زویا فیکٹر میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ اگلی بار فلم ’بلائنڈ‘ کے کورین ریمیک میں نظر آئیں گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version