مہوش حیات کے جوتوں کی قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی ایک ممتاز اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا لی۔
مہوش حیات اپنی آن پوائنٹ فیشن سینس اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔
مہوش حیات کو چند ہفتے قبل نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس دوران اداکارہ نے اپنی فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہہم لندن میں شوٹنگ کر رہے تھے اور میں نے ضرورت کی کچھ چیزیں اپنے ساتھ رکھی ہوئیں تھی۔
انہوں نے کہا میرے پاس سیاہ رنگ کے جوتے تھے اور میں نے سیٹ پر ایک جوتا کھو دیا، میں مسلسل دو تین دن سے جوتا ڈھونڈتی رہی لیکن مجھے وہ نہیں ملا۔
مہوش حیات نے کہا کہ آخر میں جب مجھے اپنا جوتا نہ ملا تو میں نے ہمایوں سعید سے کہا کہ اب آپ مجھے جوتوں کا ایک نیا جوڑاد لاؤ گے۔
اس کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوتوں کی قیمت 1100 امریکی ڈالر تھی لیکن میں نے اصل رقم کا 50 فیصد ادا کیا۔
واضح رہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر دونوں فنکاروں کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز کی گئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News