Advertisement

عرفی جاوید اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر برہم

متنازع بیانات اور فوٹو شوٹس سے شہرت پانے والی بھارتی ماڈل عرفی جاوید بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر برہم ہو گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور سستی شہرت پانے والی عرفی جاوید مستقبل کی راکھی ساونت ہیں جو خبروں میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر الٹے سیدھے بیانات دیتی ہیں۔

عرفی جاوید نے راکھی ساونت سے موازنہ کیے جانے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صرف اس لیے کہ تم چند انٹرنیشنل برانڈز کو جانتے ہو اور اپنی تصاویر فلٹر لگا کر خوبصورت بنا لیتے ہو، تم سوچتے ہو کہ میری توہین کر سکتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ راکھی ایک لیجنڈ ہے، تم لوگ اس کی بھی ہتک کرتے ہو اور پھر حقوق نسواں کے علمبردار بھی بنتے ہو، تم سمجھتے ہو کہ راکھی ساونت کے ساتھ میرا موازنہ کرکے تم میری ہتک کر رہے ہو؟

ماڈل نے لکھا کہ تمہارا یہ رویہ تمہیں لوزر ہی بنائے گا، اپنی اس پوسٹ میں عرفی جاوید نے انٹرنیٹ صارفین کے کچھ کمنٹس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں وہ اسے مستقبل کی راکھی ساونت قرار دے رہے تھے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version