ساحر علی بگا نے گانا خراب کرنے پر عالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہ کیا؟

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اہم انکشاف کردیا۔
گلوکار ساحر علی نے نجی شو میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
دوران شو گلوکار ساحر علی سے سوال کیا کہ اُن کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ جب عالیہ بھٹ کی جانب سے گا کر بگاڑا گیا تو انہوں نے عالمی عدالت میں عالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہیں کیا؟
سوال کا جواب گلوکار نے خاصہ دلچسپ دے کرسب کو حیران کردیا گلوکار نے کہا کہ مجھے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بہت پیاری لگتی ہیں۔
ساحر علی نے کہا کہ میں نے سوچا گانے تو جیسا بھی گا رہی ہیں اچھا لگ رہا ہے، جہاں اتنے لوگ بے سُرا گا رہے ہیں وہاں عالیہ بھٹ کا گانا بگاڑنا بھی جائز ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے عالیہ بھٹ سے گانا گانے کو کہا تھا اور میرا یہ گانا عالیہ بھٹ کے ریکارڈ کروانے سے پہلے مجھ سے اجازت بھی لی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

