ابرار الحق کی بکرے کیساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کے سینئر گلوکار ابرارالحق کی قربانی کے بکرے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی ہے۔
ابرارالحق کی سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں بکرے کی رسی تھامے اُسے اپنا گانا سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ابرارالحق نے بکرے کی رسی ہی کو مائیک تصور کر لیا۔
انہوں نے اپنا گانا نچ مجاجن بکرے کو وقف کر دیا اور اس کی تعریفوں میں مگن ہیں۔
بکرے کو بھی ویڈیو میں گانا انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
یاد رہے کہ ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوا رکھا ہے۔
ابرارالحق کا کہنا ہے کہ بھاریتوں نے انتہائی بدتمیزی کے ساتھ میرا گانا کاپی کیا، نہ صرف کاپی کیا بلکہ اس کی دھن ہی خراب کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

