Advertisement

زارا نور عباس کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان  فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں جنس پرستی مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ جوابدہ رکھتی ہے۔

ادکارہ نے گفتگو کا رخ ان  کے پیشے میں امتیازی سلوک کی طرف موڑ دیا جس پر زارا نور  عباس نے اعتراف کیا کہ  فلم انڈسٹری میں بہت سی جنسیات پرستی ہے۔

اداکار ہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن میں مرد اداکاروں اور خواتین اداکاروں کے ساتھ رویے میں فرق محسوس کرتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر کال کا وقت لیٹ ہو جاتا ہے تو مرد اداکار کہتے ہیں کہ فکر نہ کریں لیکن اگر کسی خاتون اداکار کا کال ٹائم صبح 6 بجے ہے اور وہ چھ بجے نہیں اٹھتی، غلطی سے سات بجے پہنچ جاتی ہے تو شکایت درج کرائی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایک اداکار اور ان کی ٹیم کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت کی ایک خاص سطح ہونی چاہیےاور اگر اس پیشہ ورانہ مہارت کو تکبر یا نخرے دکھنا مان لیا جائے تو ایسا نہیں ہے، یہ بہت بنیادی چیزیں ہیں جو ہمیں اپنی شوٹنگ پر نہیں ملتی، ہم بہت پیچھے ہیں۔

زارا نور عباس نے مزید کہا کہ سب کو عزت دی جانی چاہیے، برابری ہونی چاہیے جو نہیں ہے۔

معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل’بادشاہ بیگم‘، ’خاموشی‘، ’زیبائش‘اور ’عہد وفا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version