بابر اعظم اداکار فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے متعرف

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے متعرف ہوگئے ہیں۔
بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا بات ہے میرے بھائی، فہد مصطفیٰ کی۔
کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کی پوری ٹیم کے کام اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Kya bat hai mere bhai @fahadmustafa26
Ki. More power to you and your entire team. ✨️ https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/07/747553/amp/Advertisement— Babar Azam (@babarazam258) July 6, 2022
یاد رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کو 2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب اسے رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک بدنام پولیس اہلکار کی زندگی پر مبنی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ اسکرین پر اداکارہ ماہرہ خان اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

