ٹک ٹاکر ڈولی کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر نوشین سید عرف ’ڈولی‘ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’شمشیرا‘ کے گانے پر اداکاری کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ لڑکے ایک بچی کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں اور بھاگتی ہوئی ٹک ٹاکر کے پاس آتی ہے،ڈولی اپنے سر سے دوپٹہ اتار کر اس بچی کو دیتی ہے۔
ویڈیو میں ڈولی کو ایکشن کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور ان کے ساتھیوں نے بھی سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندگی کا اظہار کیا گیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس اداکاری کو بے معنی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

