اداکارہ سجل علی کی غیر مناسب لباس میں تصویر وائرل؛ تمام حدیں پار کردیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اکثر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر رہتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وائر ل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ نے سیاہ رنگ کا غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہو ہے جس کی وجہ سے ان کی کمر بھی نظر آرہی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے بال بھی کھلے چھوڑے ہوئے ہیں،جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو اچھے اور خوبصورت کپڑے پہننے کا مشوری دیا تو کسی نے اداکارہ کو یاد دلایا کہ وہ ایک مسلم ملک میں رہتی ہیں۔
دوسری جانب کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس بات کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی نے بھی کی تھی اور کچھ دن بعد سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد نے اداکارہ کی چند تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کی تھیں۔
تاہم اب دونوں اداکاروں اداکارہ سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد چند اداکاروں نے بھی صارفین سے اپیل کی تھی کہ احد اور سجل مشکل میں ہیں لہذا اُن کی زندگی پر زیادہ بیان بازی یا تبصرے نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News