اداکارہ میرب علی کی نئے دوست کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کی نئے دوست کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس میں میرب علی کو اپنے نئے دوست کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں میرب علی کو اداکارہ سارہ اور گلوکار فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں فلک شبیر کہتے ہیں کہ ان کے گھر میں عالیانہ کے کچھ نئے دوست آگئے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں میرب علی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ عالیانہ میری نئی بیسٹ فرینڈ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کی دماغی عمر برابر ہے۔
اداکارہ میرب علی اور عالیانہ کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ میرب علی نے اپنے منگیتر و گلوکار عاصم اظہر کا خوبصورت انداز میں استقبال کیا تھا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں میرب علی لاہور آنے پر گلوکار عاصم اظہر کا خوبصورت انداز میں استقبال کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ رواں سال عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کی ہے جس کا اعلان گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

