اکشے کمار سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے اداکار بن گئے

بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں جس پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سمان پترا سے نوازا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔
اداکار کی مداحوں کی جانب سے بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

