Advertisement

ثانیہ شمشاد نے بیٹے کی پہلی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

مشہور پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنے بیٹے ازلان کی پہلی سالگرہ کراچی کے رمادہ ہوٹل میں منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

Advertisement

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر سب نے سفید لباس کا انتخاب کیا۔

Advertisement
Advertisement

سالگرہ کی تقریب میں اہلخانہ سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں نمرہ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ثانیہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کی اچھی تصاویر لینے کی خاطر باقاعدہ فوٹوگرافی کا کورس کیا ہے۔

 ثانیہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں انٹرویو کے دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون لیتا ہے؟

اس پر ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرے شوہر کو میری تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں لیتے ہیں اور انہوں نے میری تصویروں کے لیے آن لائن کورس بھی کیا۔

Advertisement

ثانیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر  انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اس خوبصورت جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version