ہیری پوٹر کا کردار 10 سال تک کیوں ادا کیا؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی

ہالی ووڈ اداکار ڈینیل ریڈکلف عرف ہیری پوٹر نے فلم میں ہیری پوٹر کا کردار 10 سال تک ادا کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔
اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران فلموں میں کام کرنے کی غیرمعمولی مگر مضحکہ خیز وجہ کا انکشاف کردیا۔
ڈینیل ریڈکلف نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کی وجہ یہ تھی تاکہ انہیں اسکول نہ جانا پڑے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میرے والدین ہر فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد مجھ سے پوچھتے تھے کہ کیا میں یہ کام کرنے میں لطف اندوز ہورہا ہوں یا واپس آنا چاہتا ہوں؟ میں ہمیشہ کہتا کہ مجھے کام پسند ہے کیونکہ مجھے اسکول سے نفرت تھی۔
ڈینیل ریڈکلف نے ویسے یہ بات مزاح انداز سے کہی تھی مگر اس عمر کے بچوں میں یہ خیال عام ہوتا ہے، کسی جادوئی اسکول میں جانا کسی عام روایتی اسکول کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ہیری پوٹر کا مرکزی کردار ڈینیل ریڈکلف نے ادا کیا تھا۔
2001 میں اس سیریز کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی اور اس کا اختتام 10 سال بعد 2011 میں 8 ویں فلم پر ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

