ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار قرار

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ روبن ریحانہ کو دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دیا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے فوربز کی رپورٹ کے مطابق روبن ریحانہ 3 کھرب روپے کے قریب اثاثوں کی مالک ہیں جوکہ فوربز کی جانب سے دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ قرار دے دی گئی ہیں۔
آوٹ لک کے مطابق امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ ان کے میوزک کیرئیر اور میک اپ برانڈ سے ہونا شروع ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریحانہ کے دونوں میک اپ برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام ماڈلز اور اداکاراؤں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لانچ کے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے گزشتہ سال بھی دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقارکا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News