اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس کے بعد عائشہ عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ دوست کے ہمراہ نیویارک کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ غیرمناسب لباس میں دیکھا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ خوبصورت دن۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی عائشہ عمر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اپنے انٹرویو میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ ہم دونوں کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن خان کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سراہا ہے اور میں خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے۔
اداکارہ نے فلم رہبرا کی شوٹنگ کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان نے تمام شوٹنگ میں بہت زیادہ تعاون کیا اور صرف میرے ساتھ ہی تعاون نہیں کرتے تھے بلکہ وہ ٹیم کے ہر ممبر سے تعاون کرتے تھے، وہ بہت اچھا گائیڈ کرتے ہیں۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ گائیڈ ہر کوئی ہر کسی کو نہیں کرتا اتنا کھلے دل کا مالک کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن احسن خان میں یہ کوالٹی ہے شاید اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو اتنی کامیابی دی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اس وقت نیویورک میں موجود ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر مداحوں کے لیے شئیر کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

