ترکی میں گرفتاری کی خبریں، حریم شاہ نے اپنی ویڈیو جاری کردی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے ترکی میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
حریم شاہ نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ بیٹھی ہیں۔
اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے گرفتاری کی جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بارے میں ہمیشہ غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے حوالے سے گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، اس سے قبل بھی یہ خبر آئی تھی کہ مجھے قطر سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، میں اس وقت خاموش رہی کیونکہ اس قسم کی خبروں پر میں کیا ردعمل دوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ پتہ نہیں کیوں ہر دوسرے دن میرے بارے میں غلط خبر پھیلا دیتے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر رہائش پذیر ہیں اور ایسی جھوٹی خبروں یا ان مسائل کے لیے پاکستان نہیں آسکتیں تاہم وہاں ان کا قانونی ترجمان منیر احمد موجود ہے جو ان کے تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔
حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ نے پاکستانی صحافیوں سے اپیل کی کہ ان سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کو نہ پھیلائیں۔
حریم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت شوہر کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں اور دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا حالیہ دنوں میں مسقط کے لیے کوئی پلان ہی شیڈول نہیں تھا تو ائیرپورٹ سے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی سے مسقط جا رہی تھیں اور تلاشی کے دوران ان سے بھاری تعداد میں کرنسی اور سونا برآمد ہوا ،جس پر ترک حکام کی جانب سے حریم شاہ اور ان کے شوہر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News