اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان کی باصلاحیت و خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ سے چند تصاویر اور ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے عوسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں۔
وائرل تصاویر کو اب تک ہزاروں لائیکس آچکے ہیں جبکہ تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کافی عرصے بعد برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے اور مجھے اپنی یہ لُک بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 11.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں۔
عائزہ خان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

