احد رضا میر کے شرمنا ک سین نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا

پاکستان کے مشہور ادکار احد رضا میر نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے سب کو حیران کیا یہ وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں ان کی نئی نٹفلکس سیریز (The Resident Evil) ریلیز کی گئی جس میں انہیں بولڈ سین میں دیکھا گیا ہے۔
اداکار کو بولڈ اوتار میں دیکھ کر عوام غصے میں ہے تاہم ان کے مداح ان کے بولڈ سین کا دفاع کر رہے ہیں۔
ادکار کے شرمناک سین کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
https://twitter.com/Ahadrazamirrfan/status/1547548339050348546?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1547548339050348546%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Freviewit.pk%2Fahad-raza-mir-under-criticism-for-bold-scenes-in-resident-evil%2F
ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے شہرت پانے والے ادکاراحد رضا میر کو بولڈ سین کرنے پر عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مناظر میں، وہ بغیر شرٹ کے تھے ،ان کا دفاع کرنے والے ان کے مداح بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ عوام کہہ رہے ہیں کہاحد رضا میر کے مداحوں کو ان کے بولڈ مناظر کا دفاع کرنے پر شرم آنی چاہیے، آئیڈیل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ان کے ہر فعل کا دفاع کرتے ہیں۔
بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر مہوش حیات، ماہرہ اور سجل بھی ایسا کرتیں تو انڈسٹری یقیناً انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ۔
بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ احد کو پسند کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے اور وہ بولڈ سین کو بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔
احد رضا میر نے ’آنگن‘، ’یہ دل میرا‘، ’یقین کا سفر‘، ’عہد وفا‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جلوے بکھیرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News