حکومت کے 2 ہزار سے بیٹی کی شادی کروں گا؛ منیب بٹ کا طنز

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت سے ملنے والے 2 ہزار سے امل کی شادی کروں گا۔
اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے منیب بٹ سے 2000 سے متعلق سوال کیا؟
جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ 2 ہزار میں نے بینک میں رکھوادیے ہیں تاکہ کہیں چھن نہ جائیں۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان پیسوں سے میں امل کی شادی کروں گا اور پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا۔
جس پر میزبان نے پوچھا کہ 2 ہزار سے شادی کے کتنے فنکشن ہوجائیں گے؟
اداکار منیب بٹ نے جواب دیا کہ جتنے میرے ہوئے تھے اتنے تو ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

