Advertisement

کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی بولڈنیس میں بڑی بڑی اداکاراؤں کو ٹکر دینے کو تیار

بولی وڈ کی اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن زیادہ تر گلیمر کی دنیا سے دور ہی رہی ہیں۔ وہ بولی وڈ کے سب سے مشہور اسٹار کِڈز میں سے ایک ہیں اور نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھ چکی ہیں۔

نیسا بولی وڈ کی بڑی اور خوبصورت اداکاراؤں کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ابھی تک شوبز کی بڑی اور گلیمرس دنیا میں قدم نہیں رکھا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لائم لائٹ سے دور ہیں۔

جب بھی وہ خوابوں کے شہر ممبئی میں باہر نکلتی ہیں تو اکثر میڈیا کی طرف سے ان کی تصویر کشی کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ انسٹاگرام پر پرائیویٹ اکاؤنٹ ہونے کے باوجود نیسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی مقبول ہے اور وقتاً فوقتاً ان کی تصاویر آن لائن وائرل ہوتی رہتی ہیں، جو ان کے دوستوں اور قریبی لوگوں کے ذریعہ پوسٹ کی جاتی ہیں۔

تصاویر کی بات کریں تو نیسا کی دوستوں کے ساتھ کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس میں انہیں بہترین وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں اسٹار کڈ کو اپنے دوستوں کے ساتھ مزے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نیسا کے دوست اورہان اواترامانی نے حال ہی میں ان کے ساتھ سپین کے پرتعیش سفر کی تصاویر شیئر کیں۔

دریں اثنا، حال ہی میں جھانوی کپور نے ایمسٹرڈیم کے اپنے سفر کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور ان تصویروں میں انہوں نے نیسا دیوگن کے ساتھ پوز دیا۔

کچھ دن پہلے، نیسا کو ان کی ماں کاجول اور بھائی یوگ کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ ان تینوں نے پیپارازیوں کے سامنے تصویریں بھی بنوائیں۔

نیسا نے لندن میں گلوکارہ کنیکا کپور کی شادی کے استقبالیہ میں بھی شرکت کی، اور شاندار گلابی باڈی کون گاؤن میں ان کی تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Next Article
Exit mobile version