اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید سے متعلق چونکا دینے والا نیا انکشاف

اپنی انگریزی اور دیگر سرگرمیوں کے باعث خبروں میں جگہ بنانے والی اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید سے متعلق چونکا دینے والا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
علی سفینہ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوران شو یہ بتایا کہ اداکارہ میرا نجی ٹی وی جینل کے ایک شو کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص کو ساتھ لاتی تھیں جسے وہاں ان کے بھائی کے طور پر دکھایا گیا تھا جس کا نام کیپٹن نوید تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس شو میں 12 افراد مدِمقابل تھے جو سب میرا کی محبت میں گرفتار تھے اور جب انہیں پتہ چلا کیپٹن نوید انکا بھائی ہے تو سب اسے متاثر کرنے لگے تاہم بعد میں سامنے آنے والے واقعات نے ثابت کیا کہ معاملات ویسے نہیں تھے جیسے میرا اور کیپٹن نوید ظاہرکیا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے امریکا میں نکاح کر لیا ہے۔
اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے نکاح کی خبرسامنے آنے کے بعد ہی عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ دائرکیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News