شاہ رخ خان نے اپنی کس فلم کیلئے 2 سال محنت کی؟

بالی ووڈ کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم پٹھان میں منفرد نظر آنے کے لیے 2 سال محنت کی۔
شاہ رخ خان کے ذاتی ٹرینر پرشانت سبھاش نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے مسلسل دو سال سخت ٹریننگ کی۔
ٹرینر نے بتایا کہ میگا اسٹار نے اپنی جسمانی ساخت کو فلم کے کردار میں ڈھالنے کے لیے گھنٹوں جم میں گزارے اورسخت ترین ورزش کی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ نے اس دوران غیرمعمولی وزن بھی اٹھائے جو عام طور پر ان کی جم ٹریننگ کا حصہ نہیں ہوتے تھے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News