Advertisement

اداکارہ اقرا اور یاسر حسین نے بیٹے کی پہلی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز اقرا اور یاسر نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی پہلی سالگرہ منائی ،جس پر انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا جبکہ اُن کے بیٹے کو نیلی شرٹ میں دیکھا گیا۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک فیملی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور ساتھ میں موجود اقرا بھی بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

اس موقع پر کبیر حسین کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوئے۔

اس سے قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی سالگرہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبیر حسین ایک سال کا ہو رہا ہے اور وہ اس بڑے دن کا انتظار نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019ء میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version