احد سے علیحدگی، اداکارہ سجل علی نے بالآخر خاموشی توڑدی

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں اب بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی سے ایک سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے؟ نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھا گیا احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا تاہم اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں نے راہیں جدا کرلیں ہیں مگر اس حوالے دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

