دیا مرزا کی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔
اداکارہ دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دیا مرزا اور اُن کی سوتیلی بیٹی ایک جیسے لباس میں اپنے گھر کی بالکونی میں موجود ہیں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دیا مرزا نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ وحشی ہو جاؤ، آزاد ہوجاؤ۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ہمیشہ ایک ساتھ رقص کریں۔
واضح رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
Her hair and makeup enhance her natural attractivene
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

