بریڈ پٹ کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر تردید

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر تردید کر دی۔
غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق اداکار بریڈ پٹان دنوں اپنی نئی فلم ‘بلٹ ٹرین’ کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔
اداکار بریڈ پٹ نے واضح کیا کہ وہ ریٹائر نہیں ہو رہے۔
یادرہے کہ 58 سالہ اداکار نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے ‘آخری سیمسٹر’ میں ہیں۔
تاہم اداکار بریڈ پٹ نے کہا کہ ‘میں کسی بھی حال میں باہر نہیں جانے والا، ایسا لگتا ہے کہ میرے پچھلے بیان کو ریٹائرمنٹ سے جوڑا گیا لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا تھا’۔
بریڈ پٹ نے مزید کہا کہ میں اپنی ادھیڑ عمری بھی گزار چکا ہوں، اب عمر کے آخری حصے میں ہوں، میں یہ وقت کیسے گزارنا چاہوں گا؟
انہوں نے مزید کہ میری عمر میں آکر انسان ویسے ہی بہت غلطیاں کرچکا ہوتا ہے، اب ان غلطیوں سے سیکھ کر جو عقل حاصل ہوئی اسے استعمال کرنے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ اگلے دو ہفتوں میں بریڈ پٹ کی فلم بلٹ ٹرین ریلیز ہوجائے گی، یہ ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں وہ ایک ٹارگٹ کلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

