احد رضا میر اور ہالی وڈ اداکارہ کے شوٹنگ کے مناظر لیک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار احد رضا میر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں احد رضا میر کو ہالی وڈ اداکارہ ایلا بالنسکا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کی نیٹفلکس فلم ’ریزی ڈینٹس ایول‘ کی شوٹنگ کی ویڈیو ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ رسیوں کے ذریعے بحری جہاز پر چڑھ رہی ہیں جبکہ احد رضا میر جہاز پر چڑھنے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور دونوں فنکاروں کی تعریفیں کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کو یہ منظر انتہائی پسند آیا اور اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

