Advertisement

اداکارہ کنگنا کا جاوید اختر پر ہراسگی کا الزام عائد

بالی ووڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت نے مشہور بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر پر ہراسگی اور خودکشی کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پر 2020ء میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت 4 جولائی کو ممبئی کی مقامی عدالت میں ہوئی.

تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران تنازعات میں گھری بالی ووڈ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں ریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پر ڈرایا، دھمکایا اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جاوید اختر نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم دھوکے بازوں کی نشاندہی میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کریں گے

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان جائیں گے کہ تمہارا اور ریتھک کا چکر نہیں تھا، اگر ریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا، اگر اپنی عزت بچانی ہے تو ریتھک روشن سے معافی مانگ لو‘۔

کنگنا رناوت نے اہنے بیان میں بتایا کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دباؤ میں آ کر میں خود کشی کر لوں، انہوں نے مجھے ذہنی تناؤ اور کرب میں مبتلا کیا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے یہ مقدمہ 2020ء میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کے مبینہ ہتک آمیز اور بے بنیاد تبصروں کے خلاف دائر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version