نازش جہانگیر کا ساڑھی پہن کر بارش میں ڈانس، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نازش جہانگیر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
جہاں ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوا وہیں مشہور شخصیات بھی اس موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کی ساڑھی پہن کر بارش میں بھیگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بالی و ڈ کے مشہور گانے’عشق کی بارش‘ پر ڈانس کررہی ہیں اور اس حسین موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ادکارہ نے لکھا کہ ’یہ عشو کی بارش ہوئی‘۔
معروف ادکارہ نے ڈرامہ سیریل ’دل تنہا تنہا‘، ’ٹھیس‘، ’کہیں دیپ جلے‘، ’بے رخی‘ اور کئی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News