Advertisement

نازش جہانگیر کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔

اداکارہ کو ویڈیو میں جامنی رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے امن کی حفاظت کریں اور سمجھداری سے انتخاب  کریں، ہمیشہ سرخ جھنڈوں پر توجہ دیں۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ نازش جہانگیر نے اداکار و میزبان محسن عباس کے تنازع پر کھل کر بات کی تھی۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق  گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو محسن عباس کے تنازعہ میں بہت گھسیٹا گیا تھا اس بارے میں کیا کہنا چاہیں گی۔

جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جو گزر گیا میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔

اس اسکینڈل نے جو اب ختم ہو چکا ہے، جہانگیر کے کیریئر اور دماغی صحت پر ایک نشان چھوڑا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے زبردست تنازعہ، گھریلو تشدد کے الزامات اور نازش جہانگیر کے ساتھ دھوکہ دہی کے بعد اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کو طلاق دے دی تھی۔

تاہم نازش خاموش رہی تھیں اور کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

جہانگیر نے بعد میں کہا تھا کہ اس کا محسن یا فاطمہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

طلاق کے بعد ساتھی اداکار محسن اور نازش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2017 میں کیا اور اس تنازع نے آنے والی اداکارہ کے لیے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اداکارہ نے خوبصورتی اور ٹیلنٹ سے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version