سوارا بھاسکر کا کڑی تنقید کرنیوالے صارف کو کرارا جواب

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کڑی تنقید کرنے والے ایک ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم جہاں چار یار سے متعلق ایک پوسٹ شئیر کی جس کے جواب میں ٹوئٹر صارف امیت کمار نے کہا کہ اس فلم کے سنیما گھر میں آنے کا شدت سے انتظار ہے۔
جس پر اداکارہ نے امیت کا شکریہ ادا کیا ،اس کے کچھ دیر بعد امیت کمار نے لکھا کہ دراصل میرے اپارٹمنٹ کی عمارت میں تعمیراتی کام چل رہا ہے تو مجھے سونے کے لیے کوئی خاموشی والی جگہ نہیں ملتی لیکن آپ کی فلم کے دوران سنیما گھر سے زیادہ خاموش جگہ اور کون سی ہوگی؟
https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/08/118530/amp/
Advertisement— Swara Bhasker (@ReallySwara) August 4, 2022
سوارا بھاسکر نے صارف کو لکھا کہ مجھے خوشی ہے میں نے آپ کو پہلے سے تیار کردہ یہ لطیفہ کہنے کا موقع دیا، چلیں اب آپ اپنے دوستوں کو دکھائیں کہ میں نے آپ کو جواب دیا ہے۔
اس سے قبل بھارت کے آنجہانی سیاستدان پر تنقید کرنا اداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگی پڑ گیا تھا تاہم انہیں کسی نامعلوم ملزمان نے خط لکھ کر قتل کی دھمکی دی تھی۔
سوارا کو بےنام خط ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر بھیجا گیا۔
اداکارہ سوارا نے خط موصول ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
ہندی میں تحریر کردہ خط میں درج تھا کہ ملک کے نوجوان سواکر کی بےعزتی برداشت نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق سوارا نے آنجہانی سیاستدان دامودر سواکر پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے انہیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News