آئمہ بیگ کی خالص اردو بولتے ہوئے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی خالص اردو بولتے ہوئے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انٹرویو کے دوران رپورٹر نے آئمہ سے پوچھا کہ وہ صرف انگریزی میں بات کیوں کرتی ہیں؟ کیا مسئلہ ہے اور وہ اردو میں بات کیوں نہیں کر سکتیں؟
جواب میں آئمہ نے کہا کہ میں اردو میں بات کر سکتی ہوں اور مجھے بہت اچھے سے آتی ہے لیکن جو ہمارے ارد گرد کے لوگ ہیں وہ ہم سے جس طرح بات کرتے ہیں اسی طرح جواب دینا پڑتا ہے اس لیے انگریزی میں عادت ہے۔
رپوٹر نے پوچھا کے آپ نے دوسری زبانوں میں بھی پروگرام کیے ہیں لیکن جب سے آپ گلوکارہ بنی ہیں آپ اردو بھولتی جارہی ہیں؟
آئمہ بیگ نے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں ہے مجھے شروع سے انگریزی آتی تھی۔
اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ کو اردو اور پنجابی دونوں زبانوں پر عبور حاصل ہے کیونکہ انہیں دونوں زبانوں میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
کچھ لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئمہ اردو میں بات کر سکتی ہیں اور ہر وقت دوسری زبان استعمال کرنا عدم تحفظ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ رپورٹر نے جس طرح سے ان سے سوال کیا ہے اس سے یقینی طور پر ایک لائن کراس ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

