اداکارہ کترینہ کیف حاملہ ہوگئیں؟ وکی کے ہمراہ کلینک سے تصاویر وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف حاملہ ہوگئیں؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ممبئی میں ایک کلینک سے باہر نکلتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر میں کترینہ کیف کو گلابی شلوار سوٹ پہنے ہوئے جبکہ وکی کوشل سفید قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا پر کچھ عرصے سے اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
یادرہے کہ بہت جلد کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھی اداکار ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کرنے والی ہیں
تاہم اس شو کے دوران اداکارہ کترینہ اپنے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بارے میں بھی بات کریں گی۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
شادی کے بعد سے کترینہ اور وکی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
تاہم وکی کوشل کے ترجمان نے کہا تھا کہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

