ارسلان نصیر کو مداحوں نے سالگرہ کا خاص تحفہ دے دیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر کو مداحوں نے سالگرہ کا خاص تحفہ دے دیا۔
ارسلان نصیر نے 31 جولائی کو اپنی سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد موصول ہوئیں۔
ارسلان نصیر پچھلے دو دنوں سے پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اداکار کے بھارتی اور اماراتی مداحوں نے 50 ہزار روپے سے زائد رقم جمع کی اور اسے ضرورت مند بچوں میں تقسیم کرکے اُنہیں سالگرہ کا خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔
اداکار ارسلان نصیر نے مداحوں کی جانب سے اتنا پیار ملنے پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند سال قبل ارسلان نصیر نے رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News