اداکارہ سوہا کی سیف علی خان کے ہمراہ تصاویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ سہو علی خان نے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
اداکار سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پراداکارہ سوہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار سیف علی خان اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سوہا علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی بھائی کی سالگرہ کی تصاویر میں ان کی فیملی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سیف علی خان کے ساتھ سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ کرینہ کپور، بیٹے ابراہیم، تیمور اور جے علی خان، بہنیں صبا، سوہا اور برادر نسبتی کُنال کیمو شامل تھے۔
نواب صاحب کی صاحبزادی سارہ علی خان سالگرہ میں شریک نہیں تھیں لیکن انہوں نے اپنے والد کے ساتھ پرانی تصاویر شیئر کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
سارہ علی خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ابا جان۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے خاوند کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کی تصاویر شیئر کیں جس میں سیف کرینہ کے مشہور زمانہ پوز دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

