عروہ حسین کا منفرد انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی منفرد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروہ حسین مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین سے انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا تھا کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت ہوتی ہے جس پر عروہ حسین نے کہا تھا کہ نہیں۔
ویڈیو میں میزبان نے پوچھا کہ ضرورت پڑھتی ہے کیونکہ یہی ہمارے معاشرے کی سوچ ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News