مجھے کوئی شوبز کی پارٹی میں نہیں بلاتا، سلیم معراج

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ مجھے کوئی شوبز کی پارٹی میں نہیں بلاتا۔
حال ہی میں معروف اداکار نے نجی میڈیا کو اپنا انٹرویو دیا جس میں سلیم معراج سے خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ شوبز کی پارٹیز میں بہت ہی کم نظر آتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟
سوال کے جواب میں سلیم معراج نے کہا کہ ایسا اس لیے ہے کیوں کہ مجھے کوئی پارٹیز میں بلاتا ہی نہیں ہے جس پر خاتون صحافی بھی حیران ہوگئیں اور سوال کیا ایسا کیوں؟
انہوں نے وجہ بتائی کہ چونکہ میں خاموش طبع انسان ہو، میں زیادہ نہیں بولتا، اگر کسی سے دوستی ہوجائے تو ان سے بات کرتا ہوں لیکن درحقیقت میں بہت کم گو ہوں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں چھٹی منانے لاہور جانا پسند کرتا ہوں کیوں کہ کراچی میرا دل ہے میں وہاں رہتا ہوں لیکن میرے نزدیک پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر لاہور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News