ایمن خان اور منال کی فیملی کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستان کی مشہور جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں بہنوں کی فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں انہیں باربی کیو نائٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر میں ایمن اور منال کی کزنز سمیت ان کے دوست بھی موجود ہیں۔
اس سے قبل ایمن خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
تصاویر میں انہوں نے لال رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کا سادہ لک مداحوں کو بے حد پسند آرہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

