Advertisement

ثانیہ مرزا کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ٹینس کوئین کو شدت سے جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور انہیں سراہا جارہا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پہلے اُنہیں ایک سافٹ ڈرنک پیتے دیکھا گیا اور پھر بیک گراؤنڈ میں ایک آواز سنائی دی کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں ہیں؟ جس کے بعد وہ فوری تیار ہو کر آ جاتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی اردو اور انگریزی کے “سفر” پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو کا بھی خوب چرچا تھا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہورہے تھے۔

ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا تھا کہ جب لوگ آپ سے پوچھیں کہ ایک بچے اور 8 بیگز کے ساتھ سال میں 30 ہفتے سفر کرنا اور پروفیشنل ٹینس کھیلنا کیسا ہے؟

اس سوال کا جواب ثانیہ مرزا نے انگریزی سے ناواقف خاتون کی آواز پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ مجھے سفرنگ کا بہت شوق ہے، آئی لَو ٹو سفر، میں سفر کرکر کے ہی یہاں تک پہنچی ہوں، یہ بہت لَولی ہے، مے یو آل سفر۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ و سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی دنیائے کھیل میں کافی مشہور ہے ، یہ دونوں کھلاڑی سال 2010 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے، اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version