حرا مانی کی تصاویر وائرل؛ اداکارہ شدید تنقید کا شکار

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی مغربی لباس پہنے پوز دے رہی ہیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں حرا مانی نے ہائی نیک پہنی ہوئی تھی اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائی تھیں۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ کراچی میں بارش اور میری یہ تصاویر، نہ ساڑھی نہ بارش دبئی کتنا بور ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

