Advertisement

برہنہ فوٹو شوٹ: رنویرسنگھ کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کروانے پر باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے تفتیش کے لیے 22 اگست کو رنویر سنگھ کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا ہے جو کہ ان کے گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ رنویر سنگھ کے بے لباس فوٹو شوٹ کے خلاف ایک بھارتی این جی او کی جانب سے دائر درخواست پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار کی جانب سے کروائے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version