نورا فتیحی کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

بھارت کی ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
نورا فتیحی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں سفید بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں انہیں دلکش انداز میں واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل ڈانسنگ کوئین کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ ساڑھی پہن کر کرکٹ کھیلنا سیکھ رہی تھیں۔
ویڈیو میں نورا فتیحی بھارتی پروگرام ڈرٹی لٹل سیکریٹ کے اسٹیج پر موجود تھیں جہاں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج سے بیٹنگ کرنا سیکھ رہی تھیں۔
دوسری جانب نورا فتیحی بھارتی پروگرام ڈانس دیوانے میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی نے اپنی خوبصورتی اور شاندار رقص کی مہارت سے بہت جلد ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

