حرا خان معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی معترف

حرا خان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں بتایا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی اداکارہ ہیں، انکو کو خود بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ ہیں۔
اداکارہ حرا خان نے کہا کہ ہانیہ عامر ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ اگر آپ کی انکے ساتھ دوستی ہے تو وہ آپ کو ہر معاملے میں سپورٹ کریں گی۔
ہانیہ عامر کا ’سویٹ ہارٹ‘ کون؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سویٹ ہارٹ کے بارے میں مداحوں کو بتا تھا۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا اپنے ساتھی اداکار فیروز خان سے متعلق کہنا تھا کہ اگر آپ کی فیروز خان سے دوستی ہو جائے تو وہ ایک بہت اچھے اور نرم دل انسان ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری اور فیروز خان کی بہت اچھی دوستی ہے، وہ اپنے آپ میں بہت سخت انسان بنتے ہیں مگر وہ ایسے ہیں نہیں۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ فیروز خان سویٹ ہارٹ ہیں اگر وہ آپ کے اچھے دوست ہیں اور آپ کی عزت کرتے ہیں تو آپ کا ہر مشورہ آرام سے مان لیں گے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ زندگی بہت چھوٹی ہے، آپ بالکل نہیں جانتے کہ کل آپ ہوں یا نہ ہوں، جو یہ لمحہ یا دن آپ جی رہے ہیں یہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہو۔
ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ کسی کے لیے کبھی کچھ غلط نہ بولیں، نہ سوچیں، نہ کسی کے ساتھ کچھ غلط کریں جس سے بھی ملیں اچھے طریقے سے ملیں، چاہے کوئی آپ کے ساتھ کیسا بھی رویہ رکھتا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

