سجل علی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم؛ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی ہمشکل لڑکی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔
انٹرنیٹ پر مشابہہ لڑکی اور سجل علی میں اس قدر مشابہت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا شکار ہیں۔
حال ہی میں صارفین کو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ایک ہمشکل ملی ہے جس کا تعلق جرمنی سے ہے۔
وائرل لڑکی کی آنکھیں اور مسکراہٹ سجل علی سے کافی ملتی جلتی ہے، وہ اپنی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ویڈیوز کے ذریعے وائرل ہوئی ہیں۔
لڑکی کا نام ملکہ دڑو ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔
ملکہ دڑو کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکارہ سجل علی سے عجیب مشابہت ہے اور وہ صبور علی سے زیادہ سجل کی حقیقی بہن لگتی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ سجل علی کی ہمشکل لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی تھی۔
انٹرنیٹ پر مشابہہ لڑکی اور سجل علی میں مشابہت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران تھے اور کچھ کا کہنا تھا کہ اس لڑکی نے فیس ایپلیکیشن کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب اس لڑکی کی کسی بھی قسم کی کوئی معلومات انٹرنیٹ پر موجود نہیں تھی۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ سجل علی کو باصلاحیت اور جاندار اداکاری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

