Advertisement

راجو شری واستو کے برین ڈیتھ کی خبریں؛ اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا

مشہور بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی برین ڈیتھ کی خبروں پر اہلیہ شیکھا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

راجو شری کی اہلیہ شیکھا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجو کے ڈاکٹر ان کی صحتیابی کے لیے کام کررہے ہیں اور یہ میرا وعدہ ہے کہ وہ جلد واپس آکر پھر ہر ایک کو ہنسائیں گے۔

شیکھا راجو کا کہنا تھا کہ وہ ایک فائٹر ہیں اور ان کے خاندان کو ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اپنا کام نہایت جانفشانی سے کررہے ہیں۔

دریں اثنا راجو کے منیجر نے بھی ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے کہ راجو شری  کی دماغی موت واقع ہوچکی ہے۔

Advertisement

منیجر کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، وہ بے ہوش ہیں، دوائیں دی جارہی ہیں، بہت اچھے انداز میں علاج جاری ہے۔

اس سے قبل راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کامیڈین کا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اجیت سکسینا نے بتایا کہ راجو شری کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ راجو کے منیجر مقبول نے بتایا کہ بدھ کی شب ان کی حالت بگڑی اور دماغ کی شریانیں سوج گئیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بھارتی کامیڈین کے دماغ میں پانی بھی آگیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو سنبھال لیا جبکہ دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں بھاری دوائیں نہیں دی جاسکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ راجو اب بھی وینٹیلیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ راجو شری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

راجو شری  واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔

معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو شری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version