Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کب شادی کرنے والی ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی شادی کی تاریخ بتادی ہے۔

جنت مرزا ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں جنہوں نے بغیر کسی فنکارانہ پس منظر کے بہت زیادہ پہچان اور تعریفیں حاصل کیں۔

 جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19.9 ملین اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔

Advertisement

 جنت مرزا نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلے ہی منگنی ہو چکی ہے اور میں بہت جلد شادی کروں گی۔ میرے منگیتر کو شادی کی تھوڑی جلدی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا کہ میں اپنی چھوٹی بہن سحر کی شادی کے بعد شادی کروں گی جس کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، جو کہ پارلر کی افتتاحی تقریب کی تھی جس میں جنت مرزا کے دوست اور اہلخانہ بھی موجود تھے۔

پارلر کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر مدیحہ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین سمیت کئی پاکستانی معروف ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19 ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں۔

حال ہی میں جنت مرزا نے پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version