Advertisement

گلوکار ڈریک کا سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت

کینیڈین گلوکار ڈریک نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈریک کی ٹیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کی موسیقی کے کیریئر کی چند یادگار جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن کا اعلان کیا۔

 ڈریک نے رواں سال مئی میں قتل ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ٹی شرٹس کی ایک کلیکشن لانچ کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی شرٹس کی اس کلیکشن سے حاصل ہونے والی رقم کو سدھو موسے والا کی فیملی کے منتخب کردہ خیراتی ادارے کو عطیہ کیا جائے گا۔

Advertisement

جولائی میں اپنے ایک کنسرٹ میں ڈریک نے اپنے لیے بھی اسی خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن میں سے ایک شرٹ کا انتخاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جون میں اپنے ایک ریڈیو شو کے دوران مقتول بھارتی گلوکار کے ہٹ گانے شامل کر کے بھی اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version